منڈی بہاوالدین، 12 ستمبر 2024 ( میاں شریف زاہد )
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے بنیادی مرکز صحت حسن کا اچانک دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے میڈیسن سٹاک، حاضری رجسٹرکو چیک کیا اور طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، واٹر کولر کی مرمت سمیت واش روم کی حالت زار کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ہیلتھ سیکٹر کوکروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
ہسپتال میں مریضوں کے لئے تمام ضروری ادویات مفت موجود ہیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری ازالہ ہونا چاہیئے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے۔