منڈی بہاوالدین، 11 ستمبر 2024 میاں شریف زاہد )
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھرا پنجاب“ مہم کے تحت صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لینے کے حوالے سے یونین کونسل چک شہباز اور سیدا کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے دورے کے دوران متعلقہ صفائی عملہ کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد افضال کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کے ساتھ دیہات میں بھی صفائی ستھرائی سمیت کوڑا کرکٹ ، ملبے کے ڈھیر اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہریوں کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے بہتر پروفارمنس دکھانے میں کامیاب ہوں گے۔