اوستہ محمد(نامہ نگار عابدعلی)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جعفر آباد کی زیر نگرانی میں جاری۔PCB انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 کے سلسلے کا آج چھٹا میچ الشہباز کرکٹ کلب اوستہ محمد بمقابلہ کرکٹ کلب اوستہ محمد کے مابین میر عبدالنبی خان جمالی PCB کرکٹ گراؤنڈ اوستہ محمد میں کھیلا گیا ۔
یہ میچ الشہباز کرکٹ کلب نے 232رنز سے جیت لیا ۔
ٹاس جیت کر الشہباز کرکٹ کلب اوستہ محمد نے 379رنز بناے اور 380رنز کا ہدف دیا ۔
الشہباز کرکٹ کلب اوستہ محمد کی جانب سے بلال خان نے 104،محمد علی پٹھان نے 94،عرفان جمالی 74 اور ضمیر عمرانی نے 39رنز کی نمایاں اننگز کھیلی ۔
الحاج میر نور محمد خان جمالی کرکٹ کلب اوستہ محمد کی پوری ٹیم 24ویں اوورز میں 147 رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی ۔الحاج میر نور محمد خان جمالی کرکٹ کلب اوستہ محمد کی جانب سے رحمت اللّه لک نے 57رنز اور صوبہ خان نے 49 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی ۔
اس میچ کے بہترین کھلاڑی ایوارڈ بلال خان کے نام رہا ۔
اس میچ کے امپائرز شبیر جان مستوئی ،عابد علی جبکہ اسکورر محمد یوسف چانڈیو تھے ۔