ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار ابریز علی عباسی کے احکامات پر پولیس کا منشیات فروشوں جرائم پیشہ عناصر عادی مجرمان کچی شراب گٹکا مین پوڑی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ڈی ایس پی سٹی عثمان لغاری کی سربراہی میں ایس ایچ او اے سیکشن کی مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے 2 کلو چرس 4 پسٹل 8 راؤنڈ 50 ماوا گٹکا اور 90 کلو گرام گٹکا خام مال 3 موٹر سائیکل برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا ایس ایچ او بی سیکشن کی مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لوہا چوری میں ملوث کباڑی کو حراست میں لیا اور ان کے قبضے سے موٹر سائیکل کے چوری شدہ مختلف پارٹس برآمد کر کے ملزمان پر مقدمہ درج کردیا ایس ایچ او نصرپور کی مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لوہا چوری میں ملوث کباڑی کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے موٹر سائیکل کے چوری شدہ مختلف پارٹس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا ڈی ایس پی چمبڑ امتیاز ڈومکی کی سربراہی میں ایس ایچ او سنجر چانگ کی مخفی اطلاع پر کارروائی منشیات فروشی میں ملوث شخص کو حراست میں لیکر اس کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار ابریز علی عباسی نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹنڈوالہ یار ضلع کو منشیات سے پاک کریں ان کباڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں جو چوری شدہ سامان خریدیں ہیں منشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں جس میں دو کلو چرس بھی پکڑی ہے اس کے علاؤہ بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا مین پوڑی ببنے کا خام مٹیریل اور تیار مین پوڑی اور گٹکا برآمد کیا ہے جن کے خلاف منشیات فروش کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔