( ای این آئی بیورو رپورٹ) ایف آئی اے ڈیرہ غازی خان کا ہنڈی حوالہ کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث لوگوں کے خلاف گھیرا تنگ۔ مجموعی طور پر مختلف کارروائیوں میں 17 ملزمان کو پچھلے ایک ہفتے میں گرفتار کیا گیا اور 8 مقدمات درج رجسٹرڈ ہوئے۔ اس طرح سے ہنڈی حوالہ کی رقم مبلِغ 2 کروڑ 29 لاکھ اور 50 ہزار روپے قبضہ میں لی گئی۔ انسپکٹر/SHO ایف آئی اے ڈیرہ غازی خان یاسر محمود کی ٹیم نے اس وقت ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث لوگوں پر گرفت تنگ کر رکھی ہے۔ دبئی اور سعودیہ عرب سے رقم کوئٹہ، لورالائی، پشین اور چمن کے اسمگلرز کے ذریعے ہنڈی حوالہ میں ملوث لوگوں کے بینک اکاؤنٹس میں بھجوائی جاتی ہے جو کہ terrorist فنانسنگ میں استعمال ہوتی ہے۔ اس طرح سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ اپنا پیسہ دبئی اور سعودیہ عرب سے تھرو پروپر بینکنگ چینل پاکستان بھیجوائیں تاکہ ملکی reserves میں اضافہ ہو۔ اداروں کی غیر قانونی کاروبار میں ملوث لوگوں کی نشاندہی میں مدد کریں تاکہ ان کے خلاف گرفت تنگ کی جائے۔