خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزرات مواصلات ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجئنیر ملک طاہر ندیم بگھور نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایم این اے ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی گرانٹ سے نورپورتھل تا جمالی بلوچاں کاکا روڈ کی تعمیر کیلئے کام شروع کردیا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جمالی بلوچاں میں روڈ کی تعمیر کیلئے جاری کام کا جائزہ ہے ۔اس موقع پر انہیں
ایس ڈی او ہائی وے عدنان عزیز نے جاری کام کےحوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کام کی کوالٹی کو چیک کیا گیا اور مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں.
اس موقع پر سینئرسب انجینئر میاں الٰہی بخش،سب انجینئر وقار اعوان اور بگھور گروپ کے راہنما ودیگر بھی موجودتھے۔