رپورٹ : محمد حسین سومرو
آج ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون کے حوالے سے کراچی پولیس آفس میں اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سندھ سیف سٹی اتھارٹی، چیف ٹیکنیکل آفیسر، ڈی آئی جی ایڈمن کراچی رینج، اے ڈی آئی جی ایڈمن، پروجیکث ڈائریکٹر و دیگر افسران نے شرکت کی-
اجلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون میں ریڈ زون ایریا اور ایئر پورٹ کوریڈور میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پولیس چیف نے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری جملہ امور و اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے اہم ہدایات جاری کیں۔