
رپورٹ : محمد حسین پرمار
اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ ، ایس ایس پی سٹی و دیگر افسران موجود تھے۔
پولیس چیف نے ہندو برادری کے تہوار دیوالی کی تقریبات کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
پولیس چیف نے مندر میں سوامی نارائن ٹرسٹ کے صدر رمیش کمار اورآنند رام ہوتانی سے ملاقات میں سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ جس پر انتظامیہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس چیف کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
پولیس چیف نے وزیٹر بک میں اپنے ریمارکس تحریر کئے۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے پولیس چیف کو پھولوں کا ہار اور تحائف پیش کئے۔
کراچی پولیس عوام کے تحفظ کی امین ہے اور اس ضمن میں تمام میسر وسائل بروئے کار لا کر عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔