باندھی(رپورٹ غلام محمد غوری)
باندھی دیہہ سات نصرت گاؤں گامن جمالی کے رہائیشی۔ سونو خان بگٹی ،بابل بگٹی۔ نے عوامی پریس کلب باندھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میر حسن جمالی ،راشد جمالی ،نزیر جمالی۔ اور مکھن مری نے ہمارے معصوم 14 سالہ لڑکے سائیں داد کو تشدد کرکے زبر دستی معصوم لڑکے سائیں داد اور پندرہ بھیڑ رکشے میں اٹھا کر لے گئے اور پھر فصل کے نقصان کا۔الزام لگا کر تھانہ میں بند کردیا بعد میں جج کے چھاپے کے بعد ہماری 10 بھڑیں قلم 555 کے تحت چالان کر دی اور پانچ بھیڑے گم کردی ہم تھانے پر گئے تو ایس ایچ او باندھی گلزار مری نے ہمیں جھوٹے مقدمات میں ڈالنے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی اور کہا کہ ہم۔ بھیڑے خود لیکر آئین ہیں ہمارے لڑکے اور بھیڑوں کو زبردستی رکشےمیں لیجاتے ہوئے کی وڈیو ہمارے پاس موجود ہے پولیس اور بااثر مل کر ہمیں دھمکیاں اور بلیک میل کر رہے ہیں ایس ایس۔ پی نوابشاہ اور ڈی ایس پی دوڑ۔ ہمارے ساتھ فوری انصاف کیا۔جائے