باندھی(رپورٹ غلام محمد غوری)
کچھ دن قبل مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جابحق ہونے والے نوجوانوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جمالی اتحاد کی جانب سے جمالی مارکیٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی چیئرمین جمالی اتحاد پاکستان امیر مخیار جمالی کی قیادت میں نکالی گئی تفصیلات کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جابحق ہونے والے نوجوانوں شاہد رضا جمالی اور بشیر جمالی کے بے گناہ قتل کے خلاف جمالی اتحاد کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت جمالی اتحاد کے چیئرمین نے کی ریلی میں جمالی برادری سمیت دیگر برادریوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی شہر کے چوکوں اور چوراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جمالی اتحاد پاکستان امیر مختیار جمالی نے کہا کہ ہمارے نوجوان کریانہ کی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک کورائی برادری کے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہمارے دونوں نوجوانوں کو بی دردی سے قتل کر دیا امیر مختیار جمالی نے صدر پاکستان ، وزیر اعظم ، چیف جسٹس ، وزیر اعلیٰ سندھ اور ایس ایس پی نوابشاھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے قاتلوں جو فلفور گرفتار کیا جائے اور جمالی قوم کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے جمالی قبائل ایک بھادر اور طاقتور قبائل ہے اور ہم اپنا حق لینا اچہی طرح سے جانتے ہیں لہٰذا نوجوانوں کو کورائی برادری کے مسلح ملزمان غلام۔نبی کورائی،طارق کورائی سمیت دو نامعلوم ملزمان نے سرعام فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کی ایف آئی آر باندھی تھانہ پرنامزد ملزمان پر درج کی گئی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ چار دن گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہین کر رہی ایس ایچ او باندھی ،ڈی ایس پی دوڑ اور ایس ایس پی نوابشاہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے فوری نامزد قاتلوں کو گرفتار کریں بصورت دیگر ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اور ہر ہفتے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جسکا رخ مہران ہائی وے اور ایس ایس پی آفیس نوابشاھ کی طرف ہوگا