میجر (ر) ساجد مسعود صادق
بلوچستان کے متعلق بیرون ملک تیار کیے گئےبیانیے احساس محرومی اور ریاستی جبر میں احساس محرومی مظلومیت کی اور ریاستی جبر ظلم و ستم کی جھوٹی تصویر کشی ہے۔ احساس محرومی کے الفاظ کا کچا چٹھا تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی 5 ستمبر کی پریس کانفرنس میں یہ کہہ کر کھول دیا کہ اس سال بلوچستان کا بجٹ 750 ارب ہے جس میں سے 520 ارب وفاق ( 70 فیصد )وفاق نے دیااور254 ارب روپے سالانہ کی بُنیاد پر منافع اور رائیلٹی کی مد میں بھی حکومت بلوچستان وصول کیا۔ بلوچ پارٹیوں کی صوبائی اور وفاقی سیاست میں شمولیت بلوچی وزیر اعلی، وزرائے اعظم، چیف جسٹس، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور عدلیہ، فوج اور بیوروکرسی میں اعلٰی عہدوں کے ہوتے ہوئے احساس محرومی کی بات نامعقول لگتی ہے۔2023 میں پاکستانی آرمی چیف کا دورہ چین اور پھر پچھلے ماہ چین کے آرمی چیف کا دورہ پاکستان یہ ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں ممالک ہر حال میں سی پیک اور گوادر پروجیکٹس کو پایا تکمیل تک پہنچانے کا مصمم ارادہ کر چکے ہیں اسی لیے آج کل پاک فوج اور اس کی قیادت کے خلاف اندرونی و بیرونی پروپیگنڈا مشینری پورے زور و شور سے چیخ چلا رہی ہے-