*بلوچستان ریذیڈیشنل کالج میں تقریب ” تحریر عبدالرزاق رونجھواسماعیلانی
بلوچستان ریزیڈیشنل کالج اوتھل کے نشیب و فراز کوھم نے بہت قریب سے دیکھاہے اور ہمیشہ اس ادارے کی بہتری کیلئے مختلف فورم پہ ایک موثر آواز بھی اٹھائی ۔ادارے کی طرف سے مورخہ 21 ستمبر بروز ہفتہ کمپیوٹر لیب کا افتتاح اور بیسٹ ٹیلنٹڈ طلبا میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی پروقار تقریب رکھی گٸی تھی اس میں چیف گیسٹ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ معروف قبائلی سماجی شخصیت جام خاندان کے قریبی ساتھی سردار عبدالرشید پھورائی کے ساتھ مجھ ناچیز کو مدعو کیا گیا تھا ۔ تقریب میں سردارعبدالرشید پھورائی نے پرنسپل مطیع الرحمان کے ساتھ فیتہ کاٹ کر کمپیوٹر لیب اور انٹر سائنس کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کیا یہ اس ادارے کے طلبا کےلئے اور ہم سب کیلئے خوشی کا موقع تھا۔ کمپیوٹر لیب آج کے جدید دور میں کوالیٹی ایجوکیشن کے ادارے کی سخت ترین ضرورت تھی اس میں موجودہ سیکریٹری کالجز حافظ محمدطاہر کی خاص توجہ اور پرنسپل صاحب اور ادارے کے تمام اساتذہ صاحبان کی شب و روز کی محنت شامل تھی ۔ افتتاح کے بعد بیسٹ ٹیلنٹ ایوارڈ اور بزم ادب کی تقریب میں ادارے کے ہونہار بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پھولوں جیسے طلبا نے تعلیم کی اہمیت پہ تقاریر کیں اس موقع پرادارے کے پرنسپل نے معزز مہمانوں کے سامنے ادارے کی کارکردگی اور مسائل پہ روشنی ڈالی ۔ ادھورے کنسٹرکشن کے کام جن میں لیکچرار کالونی ہاسٹل کا کام فوری کمپلیٹ کروانا سائنس لیب ،لائبریری اور اسپورٹس کی سہولیات مہیا کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سردار پھورائی نے اپنی تقریر میں ادارے کے پرنسپل اور اساتذہ کی محنت کاوش کی تعریف کی اور طلبا کو نصیحت کی کہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پہ مرکوز رکھیں اور منفی سرگرمیوں سے اپنے أپ کو دور رکھیں اساتذہ کی عزت کریں انہوں نے کہا یہ ادارے جام خاندان کی تعلیم دوستی کا ثبوت ہیں اور بطور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ ان اداروں کی آبیاری میرے فرائض میں شامل ہے ادارے کے جو مسائل میری دسترس میں ہیں انکو انشاءاللہ فوری حل کروں گا اور باقی مسائل اپنے نواب جام کمال خان اور نواب زادہ زرین خان مگسی کی خدمت پیش کروں گا بی آر سی اوتھل کی انتظامیہ ادارے کی بہتری کیلئے مجھے ہمیشہ اپنے ساتھ پائیگی آخر میں مختلف کلاسسز کے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات اور شیلڈز ادارے کے اساتذہ اور مہمانوں کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر سردار پھورائی طلبامیں گھل مل گئے اور آخر میں پرنسپل صاحب اور اساتذہ کے ساتھ اپنے اعزاز میں دی گئ ریفریشمنٹ میں شرکت کی ۔ اس ادارے میں اس طرح کا پروگرام دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے سردار پھورائی صاحب کا خاص شکریہ جس نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر ھماری اور پرنسپل صاحب کی ریکویسٹ پہ شارٹ نوٹس پہ ٹائم عنایت فرمایا ۔ انشاءاللہ اس ادارے کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی یہ ادارے لسبیلہ کی پہچان ہیں اوتھل ایجوکیشن سٹی بنے گا اور اس کیلئے تمام تعلیم دوست اپنا کردار ادا کریں لسبیلہ تب ہی آگے بڑھیگا جب ہمارے یہ ادارے مسائل سے نکلیں گے ۔ اللہ پاک ہماری پیاری دھرتی کو تعلیم کا گہوارہ بناٸے۔ آمین