بھاولنگر(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )
ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمد نےضلع و تحصیل افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اقدامات پر عملدرآمد کرکے گورننس کو بہتر بنائیں عوامی خدمت مشن کے تحت تمام محکمے متحرک ہو کر کام کریں شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی نمایاں نظر آنی چاہیے تجاوزات اور وال چاکنگ کو ختم کرانے کا سلسلہ جاری رکھیں غیر فعال سڑیٹ لائٹس فنگشنل ہونی چاہئیں مین ہولز کوراورسیوریج لائنیں صاف ہونی چاہئیں۔ ڈپٹی کمشنرنےضلعی سطح پرہونے والے اجلاس میں مزید کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز بروقت تبدیل کئے جائیں اس کے علاوہ اگر کسی جگہ گڑھے ہوں تو فوری پیچ لگائیں اور ستھرا پنجاب پروگرام سرگرمیوں میں بھی مزید تیزی لائی جائے۔ روٹی اورنان کی مقررہ قیمتوں پرعملدرآمد کیلئے زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کی جائیں خلاف ورزی پر تندوراورہوٹلزمالکان کو جرمانے کئے جائیں انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ملاوٹ شدہ اشیاء خورونوش فروخت کرنیوالوں کے گرد شکنجہ سخت کیا جائے اس کے علاوہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے روڈ میپ برائے صحت کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہسپتالوں اور صحت مراکز کے وزٹ روزانہ کی بنیادوں پر کیئے جائیں۔ میرج ایکٹ پر عملدآمد کیلئے بھی خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کو عملی جامہ پہنانا عزم ہے جس کیلئے تمام محکمے اپنے دائرہ کار میں رہ کر بہترین سروسز فراہم کریں۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت ،سی ای او ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ، اور دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔##