بہاولنگر (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب بارک اللہ خان ڈپٹی کمشنر /کنٹرولر سول ڈیفنس ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو نے محکمہ سول ڈیفنس کے مالی سال 2023-24میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور غیر قانونی ریفیلنگ کرنے والوں کیخلاف ضلع بہاول نگر کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں 140ایف آئی آر کا اندراج کروایا۔ کمرشل و انڈسٹری ادارہ جات 1029کی انسپکشن کی گئی۔ کمر شل و انڈسٹری ادارہ جات میں فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل نہ ہونے کی بناء پر 196ادارہ جات کے چالان بنائے گئے اور جرمانے کی مد میں تقریباً -/1536000روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔ضلع بہاول نگر نے جرمانے کی ہدف کو پورا کرتے ہوئے 219 فیصدجرمانہ کیاا ور پنجاب بھرکے تمام اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اور 252 کوسر بہمر کیا گیا۔مالی سال 2023-24میں تعلیمی اداروں، کمرشل و انڈسٹری ادارہ جات اورضلع بہاول نگر کے سرکاری اداروں و ہسپتالوں میں حادثات سے بچاؤ کی تربیت دی گئی اور تقریباً1138طلباء و طالبات، انڈسٹری ورکرز اور سرکاری عملے کو حادثات سے بچاؤ کی تربیت دی گئی۔
سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مالی سال 2023-24میں 1176ٹیکنیکل سرچنگ و سویپنگ کی اور 04تھریٹ کال موصول ہوئی جس کو سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت نمٹایا۔ مالی سال 2023-24میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 07موک ایکسر سائز میں حصہ لیا۔