بھاولنگر(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )
ڈی پی او بہاولنگرنصیب اللہ خاں نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس نے گذشتہ 6ماہ کے دوران 7104مقدمات درج کرکے6546ملزمان کوگرفتارکیا ِ،12کروڑ22لاکھ 65ہزارسے زائدمالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیاگیا،14خطرناک گینگز کے 38 ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے 1کروڑ 28لاکھ 36 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمدکیا۔انہوں نے پولیس کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے310 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے29رائفلیں،35 بندوقیں /رپیٹر،235پسٹل اور 1124روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے590ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 174کلو100 گرام چرس،1کلو 639گرام آئس،ہیروئن13کلو 352گرام،1کلو 60گرام افیون،بھنگ 3کلو 320گرام،چورا پوست 50کلو،11 ہزار 438 لیٹر شراب،2841 لیٹر لہن اور72چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئی۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ضلعی پولیس نےAکیٹیگری کے 121اور Bکیٹیگری کے1760 مجرمان اشتہاری اور1289 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلا ف کریک ڈاؤن کے دوران 90قما ر با ز گرفتار کیے گئے۔پولیس نے6ماہ میں 1881مجرمان اشتہاری،1289عدالتی مفروران کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 14سہولیات کی فراہمی گزشتہ 6ماہ میں 72ہزار588 افراد کو سہولیات فراہم کی گئی اور ری ہیبلیٹیشن سنڑ کے قیام سے 221 شہریوں کا علاج معالجہ کرواکر انہیں کارآمد شہری بنایا گیا۔ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں#۔