گذشتہ ماہ بیس ہزار چار سو سے زائد چالان کیے گئے: ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف
شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کا مقصد حادثات سے بچاتا ہے۔
بہاولنگر ( میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے) شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملد رآمد کروانے کا مقصد حادثات سے بچاتا ہے، اس بنا پر گزشتہ ماہ میں بیس ہزار سےزائد چالان کیے گئے اور ایک ماہ میں 88 لاکھ 36 ہزار سے زائد کی رقم گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد واصف نے سینئر صحافی و کالم نگار میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے
کیا انہوں نے مسافروں کی جانوں کی حفاظت کیلئے 26 ایل پی جی سلنڈر لگی مسافر وینوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے اس طرح ون ویلنگ کرنے والے تین موٹر سائیکل سوار منچلوں کے خلاف بھی تین مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے اور انہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی ، ضلع بھر میں ٹریفک پولیس نے پہلی بار ٹر یک کو سست روی سے بچانے کیلئے مین شاہراؤں پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے،
جس کے باعث شہریوں کیلئے کافی حد تک آسانیاں پیدا ہوئی ہیں، ڈی ایس پی محمد واصف نے میڈیا کے توسط سے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل ہرگز نہ چلانے دیا جائے کیونکہ وہ حادثات کا سبب بنتے ہیں اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے