بھاولپور(بیورورپوٹ)صدر مسلم لیگ ن بہاولپور ڈویژن
سابق ایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر کی کاوشیں لے رنگ لائی ہیں
الحمد اللہ – موٹروے
ضلع بہاولنگر کا منصوبہ باضابطہ منظوری کے بعد اب تعمیر کے مرحلے کی جانب گامزن ہے .لاہور ،ساہیوال بہاول نگر موٹر وے لمبائی 295 کلومیٹر کے لیئے ڈیزائن کے جائزے اور تعمیراتی نگرانی لیے کنسلٹنٹ (انجینئرنگ آرگنائزیشن /فرم ) کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اخبارات میں ٹینڈر نوٹس شائع کر دیا گیا
جس سے علاقہ ضلع بہاولنگر کے لئے تاریخی اہمیت کی حامل موٹر میگا پراجیکٹ کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے اس ضلع کے لئے تعمیر و ترقی کے وژن اور وعدے کو پورا کرنے کی عملی تصویر واضح ہوگئی ہے .موٹر وے منصوبہ کی منظوری سے لیکر تعمیر کے آغاز کےلیے باضابطہ طریقہ کار پر عملدرآمد کا اجراء نہایت خوش آئند اور عوامی امنگوں کے مطابق سیاسی وعدوں کی پاسداری کا جیتا جاگتا اظہار ہے اور اس سے ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر کے عوام کو جدید ترین سفری سہولیات ان کے اپنے علاقے میں عملی طور پر دستیاب ہو سکیں گی جو بلاشبہ تعمیر و ترقی کے سفر کی منزل پر رواں دواں رہنے کے مسلم لیگ ن کے طرہ امتیاز کی ایک اور ٹھوس حقیقت ہے .اب ضلع بہاولنگر بھی موٹر وے کی جدید ترین دنیا کا حصہ بن جا گا جو اس علاقے کے لیئے ایک نہایت مفید اور اہمیت کا حامل ہوگا اور تعلیم سے لیکر جدید تجارتی و انڈسٹریل دور میں شامل ہونے کی منزل بھی آسان ہو سکے گی .موٹر وے میگا پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں خوش و اظہارِ مسرت و تکریم اور تشکر کے جذبات دیدنی ہیں اور عوام اس منصوبے کے اجراء پر خوشی سے سرشار ہیں تو اس کی تکمیل کے لئے بھی شدت سے منتظر رہیں گے .