اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں چشتیاں، ہارون آباد،فورٹ عباس،منچن آباد،بہاولنگر میں 28اکتوبر سے یکم نومبر کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ والدین پولیو کے خاتمہ کیلئے اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلوائیں جبکہ سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بھی چاہئے کہ وہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے اپنا قومی فریضہ ادا کریں کیونکہ ویکسین سے ہی ہم بچوں کو پولیو سے بچا سکتے ہیں۔اجلاس میں پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں سی ای او (ہیلتھ) ڈاکٹر محمد اقبال اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔