بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
مورخہ 09.09.2024 بروز سوموار 10 بجے دن وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور کے ایسو سی ایٹ ایڈوائزر جناب باسط عزیز خان نے،عزت مآب وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی صاحب کے ویژن “انصاف آپکی دہلیز پر” کے مطابق واپڈا کمپلیکس چشتیاں میں مختلف محکموں کے خلاف دائر کی گئی209 عوام کی شکایات کی سماعت کی،
اور شکایت کنندگان کے35 خراب میٹر تبدیل کروائے،3ٹرانسفامرز کو 50kvسے 100kv میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے،اور تقریبا 1500000 لاکھ کی ناجائزڈیٹیکشن بلز ریوائز کروا دیئے،اور “پرو ٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں غریب صارف کو شامل کرنے والے تمام بجلی بلوں کی تصیح کے آرڈرز جاری کئے۔
ااور موقع پر عوام کے واپڈا، نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے متعلق مسائل حل کروائے۔عوام نے موقع پر درخواستیں بھی جمع کروائیں۔ لوگوں نے عزت مآب اعجاز قریشی صاحب کو دعائیں دیں کے لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کروائے جا رہے ہیں اور باسط عزیز خان جیسے فرض شناس آفیسر موقع پر جا کر عوام کے مسائل سنتے اور حل کرواتے ہیں۔