بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) سب انسپکٹر راؤ حسین فیروز نے ڈویژن بہاولپور کے 10 تھانہ جات میں متواتر پوسٹنگز کے دوران ایس ایچ او شپ میں اعلیٰ کارکردگی دکھا کر پولیس کا مورال بلند کر دیا۔ موصوف ریٹائرڈ ڈی ایس پی حاجی راؤ جمشید علی خاں کے فرزند ارجمند ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ راؤ حسین فیروز بھی اپنے والد اور دادا راؤ فیروز علی خاں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دلیری اور پریشان حال عوام کی داد رسی کرکے اپنا نام پیدا کر رہے ہیں۔ راؤ حسین فیروز اب تک بہاولپور ضلع کے تھانہ مسافر خانہ ، تھانہ بغداد جدید ،تھانہ سٹی یزمان ،تھانہ کینٹ ، تھانہ دھوڈ کوٹ ، تھانہ ڈیرہ نواب صاحب، تھانہ عباس نگر جبکہ ضلع بہاولنگر تحصیل چشتیاں کے تھانہ سٹی بی ڈویژن ،تھانہ شہر فرید، اور اس وقت تھانہ صدر حاصلِ پور میں بطور ایس ایچ او فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور افسران کی جانب سے دیگر تھانہ جات کے مشکل ٹاسک بھی اکثر انہی کو سونپے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی رواں تعیناتی کے دوران تھانہ صدر حاصلِ پور کے علاقے میں چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالتے ہوئے مقدمات کا اندراج بلا دریغ کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو ختم کرنے کا اپنا ٹاسک قائم کر رکھا ہے ۔ گزشتہ دنوں مقدمہ نمبر 706/24 بجرم 9سی کا اندراج کرتے ہوئے ملزم زمان عرف زمانی ڈان کے قبضہ سے 1580 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا ۔ جو کہ اک عرصہ سے منشیات کا دھندا کر رہا تھا اور علاقہ میں دادا گیری سے خوف و حراس پھیلاتا تھا۔