بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
شاہین میزائل ٹو کی لانچنگ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینیئرز کا بےمثال کارنامہ ہے اتنا اچھا میزائل جو اپنے ہدف کے تعاقب میں عام ریڈار سسٹم پر نہیں اتا اور ہدف کو نشانہ بنانے کی سو فیصد اہلیت رکھتا ہے وزیراعلی پنجاب نے دو ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 14 روپے یونٹ ریلیف دے کر غریب عوام کے لیے بہترین فیصلہ کیا
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے و ایئر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری سابق رکن اسمبلی نے سینئر صحافی میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عوامی لیڈر نے کہا دو سو یونٹ سے کم صارفین کو مفت سولر پینل ملے گا جن لوگوں نے وطن عزیز کی اساس کو کمزور کرنے کی سازش کی ان کی چیخیں بیرون ممالک بھی سنائی دے رہی ہیں پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے جس کا احتساب کا اپنا شفاف ترین نظام ہے جس پر کسی کو شک کی ضرورت نہیں ہے جس نے وطن کی اساس کے خلاف سازش کی اس کو سخت ترین سزا ملنی چاہیے
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا دستک پروگرام کے ذریعے غریب کی دہلیز تک سرکاری سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ نون کا وہ کارنامہ ہے جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت میاں محمد نواز شریف کی زیر قیادت ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے اور غریب عوام کو نیک نیتی اور صادق جذبوں کے ساتھ ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم دکھائی دی