بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
بھاولنگر ضلع کی سیاست اور عوامی خدمت کا معروف نام سدا بہار ناظم چوہدری بشیر احمد چدھڑ(مرحوم)اور چیئرمین چوہدری عطاء اللہ چدھڑ کے بھائی اور نوجوان قانون دان چوہدری ثلقین بشیر چدھڑ اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری حسنین بشیر چدھڑ کے چچا SHO چوہدری ریاض احمد چدھڑ اپنی پولیس سروس مکمل کرتے ہوئے باعزت ریٹائر ہوگئے۔ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام
مروٹ تھانہ کے ایس ایچ او وقاص علیم نے کیا جسمیں ڈی ایس پی فورٹ عباس عمران احمد صدیقی،سابق SHO مروٹ سید عامر عباس شاہ،چدھڑ خاندان کے پولیس افسران چوہدری ارشاد احمد چدھڑ،چوہدری سیف اللہ چدھڑ،چوہدری سعید انور چدھڑ،چوہدری ارشد چدھڑ، چیئرمین چوہدری عطاء اللہ چدھڑ،چوہدری حسنین بشیر چدھڑ، معروف قانون دان چوہدری ثقلین بشیر چدھڑ،چوہدری ثناء اللہ چدھڑ،محمد احمد چدھڑ،محمد عاقب چدھڑ سمیت خاندان کے افراد اور پولیس افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔ڈی ایس پی فورٹ عباس عمران صدیقی،سابق SHO مروٹ سید عامر عباس شاہ اور SHO مروٹ وقاص علیم نے چوہدری ریاض احمد چدھڑ کی باعزت پولیس
سروس مکمل ہونے پر ریٹائرمنٹ پر ان کی پولیس خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری ریاض احمد چدھڑ ایک دبنگ پولیس افسر ھیں اور انکی مثالی پولیس سروس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.چوہدری ریاض احمد چدھڑ کو پھول اور تحائف کے ساتھ پورے اعزاز سے رخصت کیا گیا