بھاولپور (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈی پی اوبہاولنگر نصیب اللہ خان نے کہا ہے کہ ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن سے خواتین کے تحفظ کے لیے بہترین نتائج سامنے آنے لگے،خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم پر ضلع بھر میں کل 1414 کیس وصول ہوئے جن میں سے 1225 کیس حل کر لیے گئے جبکہ 127 کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی جبکہ 62 کیس زیر تفتیش ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ خواتین کے تحفظ اور انکے حقوق کے لیے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ورچوئل وومن پولیس اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن کا مقصد خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انکے خلاف ہونے والے تمام قسم کے جرائم گھریلو تشدد، ہراسانی زبردستی کی شادی وغیرہ کی روک تھام اور ان جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے۔.ڈی پی او آفس میں قائم کردہ ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن ضلع بھرمیں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی روک تھام جرائم میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری اور خواتین کے تحفظ کے لیے سر گرم عمل ہے۔ورچوئل پولیس اسٹیشن نے اپنے قیام سے اب تک خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم پر کل 1414 کیس وصول ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن کے قیام سے خواتین میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے کسی بھی خاتون کو اگر ایسی کسی بھی صورت حال کا سامنا ہے تو اسے اب تھانوں یا پولیس دفاتر میں جانے کی بھی ضرورت نہیں وہ خاتون اپنے ساتھ ہونے والے کسی بھی ظلم کی اطلاع بذریعہ کال ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن کو دے تاکہ اسکے خلاف ہونے والے جرم میں ملوث ملزم کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے اور ملزم کو گرفتار کیا جائے ضلع پولیس خواتین کے حقوق کی ضامن ہے