بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں پولیس نے موٹر سائیکل اور کار چوری میں ملوث بین الاضلاعی غفاری گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے گیارہ موٹر سائیکلیں اور ایک کار برآمد کرلی ہے۔دبنگ ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن ماجد پراچہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ غفاری گینگ کے اہم کارندے غفار,ابرار اور غلام رسول تینوں ملزمان عرصہ دراز سے شہر اور نواحی علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث اور متعدد مقدمات میں مطلوب تھے,انھوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرِ کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کرلیا ھے,ملزمان کی نشاندہی پر 11 موٹر سائیکلیں اور ایک کار برآمد ہوئی ھے
,انھوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے,پکڑی گئیں موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کئے جائیں گی,دریں اثناء شہر کے عوامی سماجی حلقوں نے تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کی شاندار کارکردگی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصرِ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی اور سماج دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئے پولیس تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔