بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
صادق آباد کے رہائشی عبدالروف نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ بہاولپور میں درخواست گزاری کے اسے واپڈا دفتر صادق آباد نے 4لاکھ کا ڈیٹیکشن بل بھجوا دیا ہے حالانکہ اسکا استعمال بہت ہی کم ہے۔وفاقی محتسب کے آفیسر نے اسکی درخواست پر سماعت کرکے اسکا اضافی بل ختم کرنے کا حکم دیا۔
گزشتہ روز اسکی عملدرآمد کی سماعت کے دوران باسط عزیز خان ایسوسی ایٹ ایڈوائزر/ ایمپلمینٹیشن آفیسر نے سائل عبدالروف کا ڈیٹیکشن بل ختم کروا دیا اور اسکے بل میں اسکی ایڈجسٹمنٹ بھی کروا دی۔اس موقع پر سائل نے خصوصی طور پر جناب عزت مآب اعجاز احمد قریشی صاحب وفاقی محتسب اور باسط عزیز خان ایسوسی ایشن ایڈوائزر/ایمپلمینٹیشن آفیسر ریجنل آفس بہاولپور کا شکریہ ادا کیا کے بغیر کوئی روپے خرچ کیئے اسکا 4لاکھ سے زائد بل ختم کروا دیا گیا۔یہ دفتر غریب سائلین کے لیئے کسی نعمت سے کم نہیں۔بعد ازاں سائل نے ڈھیروں دعائیں دیں۔