بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
ضلع بہاولنگر کے مختلف شہروں میں یوم استحصال کشمیرکے سلسلہ میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اس موقع بھارتی ظلم جبر و تسلط کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میونسپل کمیٹی سے مرکزی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد اور ڈی پی او نصیب اللہ خان نے کی۔ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم و احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے سٹی چوک تک احتجاجی مارچ کیا۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ظہور حسین اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد،ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف، ضلعی انتظامی افسران ملازمین، ایپکا عہدیداران، مختلف تنظیموں کے نمائندوں میڈیا نمائندگان اورشہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔