بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال،اراضی ریکارڈ سنٹراور بہاولنگر ہارون آباد روڈ کا معائنہ کیا اور مختلف ہدایات کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے تمام شعبوں اور وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا ،ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی اور ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز اورمریضوں کی نگہداشت، علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور انکے تیمارداروں سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔ انہوں نے ایم ایس و دیگر افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کےعلاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ہسپتال میں مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع سی ای او ہیلتھ اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرنےاراضی ریکارڈ سنٹرمیں دستیاب سہولیات، فردات وانتقالات کے اجراء سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سٹاف کی حاضری، ریکارڈ روم ، ٹوکن سسٹم ، سائلین کو انکی اراضی سے متعلق کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا اور دیگر امور کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ زیر التوا معاملات کو فی الفور نمٹایا جائے اور سروس ڈیلیوری میں سائلین کے مسائل برق رفتاری سے حل کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے زیرتعمیر ہارون آباد کارپٹ سڑک کا معائنہ کے موقع پر یدایت کی کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن شاہدہ حفیظ کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ماڈل ٹاؤن ہائی سکول بہاولنگر بیر والا ہائی سکول کا دورہ کیا اور انہوں نے بتایا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سکولوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور تمام گراونڈز کو بچوں کے لیے کھولا جائے تاکہ بچوں کو کھیل کود کے مواقع میسر آئے