بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )
ادب سرائے (ذوقین)بہاولپور و پنجاب آرٹس کونسل بہاولپور کے باہمی اشتراق سے 29جون بروز ہفتہ شام 5بجے رشیدیہ آڈیٹوریم پنجاب آرٹس کونسل بہاولپور ماڈل ٹاؤن اے میں ذوقین مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں کے مشہور شاعر وشاعرات اردو،پنجابی،سرائیکی کلام سنائیں گے۔مشاعرہ کی صدارت سید قاسم جلالی جبکہ مہمان خصوصی ذیشان اطہر ہونگے۔انجمن تاجران احمد پوری گیٹ بہاولپوراختر لنگاہ نے کہا ہے کہ معاشی ومعاشرتی مسائل کے گھٹن زدہ ماحول میں شاعر وشاعرات اپنے خوبصورت کلام کے ذریعے وسیب کے عصری مسائل کے علاوہ روشن خیال پہلوؤں سے آشنا کریں گے اور مشاعرہ علم و ادب کی خدمت کے علاوہ تہذیبی اور ثقافتی روابط کو استحکام بخشنے اور لوگوں کو آپس میں ملنے جلنے کو خوبصورت موقع فراہم کرتا ہے۔ذوقین مشاعرہ میں بہاولپور کے شاعر حضرات شگفتہ الطاف،ناصر عدیل،خرم پیرزادہ،ناصر سیال،قیوم سرکش،حفیظ گھوٹیہ،سردار خادم مخفی،مطلوب زیدی،اے آر ساغر،دیوانہ بلوچ،زبیر احمد زبیر،عمر گھوٹیہ،ارشد عنبر،ریحانہ فلک،ملتان سے گل نسرین،جمیل ہاشمی،فیضان احمد فیضی،یاسر نعیم،احسان ماہی،ڈیرہ غازیخاں سے ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ،بے باک ڈیروی،طفیل بلوچ(ڈیرہ اسماعیل خاں)صادق آباد سے ناصر مصطفی ناصر،رحیم یارخان سے ناصر محمود لالہ،فورٹ عباس ڈاکٹر مریم ناز،چشتیاں محمد رفیق رضا، حاصل پوردیبا ملک،خیرپور ٹامیوالی ظفر بھٹی،عمر مغل آشنا، جھنگ اقبال ندیم ملانہ،چنی گوٹھ مبشر رحمان بھٹہ اپنا کلام پیش کریں گے۔