بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
![]() |
IRDکمشنروفاقی محتسب بہاولپور باسط عزیز خان |
وفاقی محتسب آفس بہاولپور کے کمشنر IRD باسط عزیز خان واپڈا کمپلیکس چشتیاں میں OCR پروگرام کے تحت دورہ کیا اور وفاقی محکموں کے خلاف دائر کی گئ 67 شکایات کی سماعت کی اور موقعہ پر ہی ریلیف فراہم کیا.
تفصیلات کے مطابق ۔
کمشنر IRD باسط عزیز خان نے 17 مئی 2024 بروز جمعہ واپڈا کمپلیکس چشتیاں میں کھلی کچہری لگائ اور لوگوں کی وفاقی محکموں کی بدانتظامی کے خلاف دائر کی گئ شکایات کو متعلقہ محکموں کے افسران کی موجودگی میں سنا اور موقعہ پر ہی ریلیف دینے کے احکامات صادر کیے ۔ انہوں نے میپکو، کے خلاف 67
شکایات کو سنا اور میپکو کے صارفین کو مجموعی طور پر-/375000 تین لاکھ پچھتر ہزار روپے سے زائد کا ریلیف مہیا کیا۔ 12 بجلی کے خراب میٹرز کی فوری تبدیلی کے احکامات صادر کیے . ایک پول کی تبدیلی، اور تین 50-kv ٹرانسفارمر کو 100-kv میں تبدیلی کےاحکامات
جاری کئے.
لوگوں نے وفاقی محتسب آف *پاکستان اعجاز احمد قریشی صاحب کا شکریہ ادا کیا.
مزید براں باسط عزیز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓکہا کہ ادارہ وفاقی محتسب* درخواست دہندہ کو ریلیف مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے اور موقعہ پر متعلقہ آفیسر سے رپورٹ طلب کر کے فوری ریلیف فراہم کر دیا دیا جاتا ہے . مزید یہ کہ 60 دن کے مختصر سے
عرصے میں بغیر کسی فیس اور وکیل کے فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور بمطابق پالیسی مناسب ریلیف دیا جاتا ہے اس سلسلےمیں متعلقہ محکموں کے دفاتر کی انسپکشن بھی کی جاتی ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل کروانے کے ساتھ ساتھ بد انتظامی بھی دور کی جائے ۔ادارہ وفاقی محتسب کے وژن اور پروگرام کے مطابق فوری ، بٍلامعاوضہ اور سائل کی دہلیز پہ مفت انصاف مہیا کرنے کے
وعدہ کی تکمیل کرنے کی بھر پورکوشش کی جا رہی اس سلسلے میں مہینے میں ایک بار بہاولنگر، چشتیاں کا دورہ کیا کریں گے تاکہ لوگوں کے مسائل کو حل کروایا جاۓ ،مزید عوام سے گزارٍش ھے کہ ادارے کی اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور شکایات وفاقی محتسب افس میں درج کروائیں#