بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
وفاقی محتسب کے حکم سے اسٹیٹ لائف نے شکایت گزار کو دس لاکھ بیاسی ہزار روپے ادائیگی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق شکایت گزار محمد قاسم نے وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور کو درخواست دی۔ اسکی بیوی نے اسٹیٹ لائف سے ایک پالیسی خریدی اور بعد ازاں اسکا 2023 میں انتقال ہو گیا۔ متعدد بار اسٹیٹ لائف کے دفاتر کے دھکے کھانے کے باوجود اسکو کلیم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ دوران سماعت وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ ڈاکٹر زاہد ملک نے اسٹیٹ لائف کے نمائندہ کو درخواست گزار کا کلیم فوری ادا کرنے کا حکم دیا۔ جس پر محکمہ نے مذکورہ شکایت گزار کو انشورنس کلیم کی رقم مبلغ -/10,82,000 ادائیگی کی منظوری دے دی۔
اس موقعہ پر ڈپٹی رجسٹرار یاسر شبیر ملک صاحب بھی موجود تھے۔ سائل نے وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی اور ڈاکٹر محمد زاہد کا شکریہ ادا کیا جنکی کوششوں سے ڈیتھ کلیم کی ادائیگی ممکن ہوئی، سائل نے بتایا کہ گزشتہ سال سے دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک چکا تھا اور وفاقی محتسب بہاولپور میرے لئے مسیحا ثابت ہوا ہے۔
مزید براں ڈاکٹر محمد زاہد نے میڈیا نمایندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے احکامات کی روشنی میں عوام کے مسائل کو حل کروانے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت اور کوشش جاری رکھیں گے اور اس نظریہ اور پروگرام کے مطابق فوری ریلیف فراہم کرتے رہنا ہمارا اولین فرض ہے- اور ہر شکایت کا فیصلہ 60 دن کے مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے کر دیا جاتا ہے. شکایت کنندگان نے اس بات کی تائید کی اور کہا کہ اس سنگین اور پریشان کن دور میں رشوت اور سفارش کے بغیر وفاقی محتسب کے تعاون سے انکو فوری , سستا اور مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے انصاف مل جاتا ہے اور بتایا کہ وفاقی محتسب میں شکایت درج کروانا بہت آسان اور سادہ ہے، سائل بذریعہ آن لائن، وٹس ایپ،ڈاک اور دفتر میں موقع پر جمع کروا سکتا ہے۔ کنندگان نے اس بات کو مذ ید اجاگر کیا کہ انکی شکایات کا اندراج اور سماعت بذریعہ وٹس ایپ ہو جاتا ہے, اس سہولت سے وقت اور پٹرول دونوں کی بچت کے ساتھ ساتھ شدید گرمی میں دور دراز کا سفر بھی نہیں کرنا پڑتا.