بھاولپور(میاں میراحمد مستانہ سہروردی سے) وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور کے ایسو سی ایٹ ایڈوائزر جناب باسط عزیز خان صاحب نے ،عزت مآب وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی صاحب کے ویژن کے مطابق وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور میں 24 ستمبر بروز منگل مختلف محکموں کے خلاف دائر کی گئی عوام کی شکایات کی سماعت کی،
اور شکایت کنندگانکے35 خراب میٹر تبدیل کروائے،2ٹرانسفامرز کو 50kvسے 100kv میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے،اور تقریبا 2500000 لاکھ کی ناجائزڈیٹیکشن بلز ریوائز کروا دیئے،جن میں فورٹ عباس کے محمد رمضان جسکو واپڈا نے تقریبا 42000 زائد یونٹس چارج کئے تھے جسکا تقریبا 15لاکھ سے زائد کا بل ختم کروا دیا اسی طرح دنیا پور کے رہائشی فیض رسول کو 9100 ناجائزڈیٹیکشن یونٹس چارج
کئے جسکا 5لاکھ سے زائد بل ختم کروا دیا ۔دونوں صارفین نے جناب عزت مآب اعجاز قریشی صاحب وفاقی محتسب اور ایسوسی ایٹ ایڈوائزر باسط عزیز خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ، اور دعائیں دیں کے باسط عزیز خان جیسے فرض شناس آفیسر عوام کے مسائل سنتے اور حل کرواتے ہیں۔