بھاولپور(میاں میراحمد مستانہ سہروردی سے)
پاکستان کی بقا اور سلامتی محب وطن پاکستانیوں کے لیے عظیم نعمت ہے اب انتشاری ٹولے کے کرتوت کھل کر سامنے آ گئے ہیں بھارتی انتہا پسند صحافی اور پاکستان کے بدترین دشمن کرن تھاپرا کے ساتھ پی ٹی آئی کے درینہ تعلقات و بیرون ممالک دیگر پاکستان دشمنوں کے ساتھ رابطے باالخصوص ایسے شدت پسندوں جو ہمیشہ پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں پاکستان کو ناکام ریاست دکھانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں انتہائی قابل مذمت اور قابل شرم عمل ہے
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے و ایئر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری سابق رکن اسمبلی نے وطن واپسی پر لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر نے کہا ڈیجیٹل دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کا امیج خراب کرنے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں پاکستانی ادارے سکیورٹی ایجنسیاں اور قومی سلامتی کے ادارے کسی گھنونی سازش کو انشاءاللہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے الحمدللہ پاکستانی معیشت کے اشاریہ مثبت ہیں اور ترقی کی طرف گامزن ہے
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف فراہم کرنے پر محترمہ مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور کوئی شخص پاکستان سے اہم نہیں ہے پاکستان ہماری عزت اور وقار کا نشان ہے انشاءاللہ تا قیامت زندہ و جاوید رہے گا ہمارا سبز حلالی پرچم ہماری غیرت جرات بہادری کا طرہ امتیاز ہے