ہمارے بیور چیف پنجاب سینئر صحافی و کالم مگار میاں میراحمدمستانہ سہروردی کی رپوٹ کے مطابق۔۔۔۔۔۔۔پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب ہائی وے پٹرول میں سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقیاں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول راؤ عبد الکریم کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ پی میں سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کا عمل مکمل کیا گیا۔ ڈی آئی جی۔ پی ایچ پی ڈاکٹر اطہر وحید نے ایس پی ہیڈکوارٹرز منصور قمر کی سربراہی میں محکمانہ پروموشن بورڈ تشکیل دیا۔ پروموشن بورڈ نے 18 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دینے کی منظوری دی ہے۔
بہاولپور ریجن سے
محمد اشرف اور محمد اصغر سب انسپکٹر پرموٹ ہوئے ہیں ۔
ایڈیشنل آئی جی۔ راؤ عبدالکریم اور ڈی آئی جی ڈاکٹر اطہر وحید نے ترقی پانےوالے افسران کو مبارکباد دی، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور آئندہ دل جمعی اور دیانت داری کے ساتھ محکمانہ فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔
![]() |
تحریر و ترتیب۔میاں میراحمدمستانہ سہروردی سینئر صحافی و کالم نگار |