بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
کشمیر میں مظاہرین کے مطالبات تسلیم ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں قومیں جب اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرتی ہیں تو مسائل حل ہوجاتے ہیں
جس خندہ پیشانی کے ساتھ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ازاد کشمیر کے وزیراعظم اور پاکستان کے وزیراعظم نے کشمیری عوام کے مسائل کو سنا ان پر توجہ دی اور ان کو حل کیا جرات مندانہ فیصلوں پر قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایکشن کمیٹی کی طرف سے مطالبات کی منظوری کے بعد پرامن طور پر احتجاج ختم کرنے پر ایکشن کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
ان خیالات عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر نے کہا اتحادی جماعتوں کے قائدین کی ولولہ انگیز قیادت اور اعلی سیاسی بصیرت کے نتیجے میں وطن عزیز کے درینہ اور پچیدہ مسائل حل کی طرف بڑھ رہے ہیں بالخصوص صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین میاں محمد شہباز شریف وزیراعظم پاکستان کو انتہائی ذمہ داری اور دیانت داری کے ساتھ مشاورت فراہم کر رہے ہیں قومی قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا کشمیر میں مظاہروں کے دوران جانوں کے ضیاں پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں رب ذوالجلال مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے پاکستان کے تمام مسائل کا حل اتفاق رائے دیانت داری اور سخت محنت میں ہے انتشار جتھہ بندی اور گروہ بندی کسی مسئلے کا حل نہیں