بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
سپورٹس جمنیزیم ہارون آباد میں تحصیل سپورٹس ایڈمنسٹریشن اور دو نجی سکولز کے اشتراک سے ایک سپورٹس فیسٹول کا اہتمام کیا گیا جسمیں بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس سمیت دیگر انڈورگیمز میں اپنی صلاحتیوں کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔سکول کے بچوں نے شاندار کھیل پیش کئےاور ان کے ننھے ساتھی بچے ان کے کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے خوب داد سے ماحول کو دلچسپ رنگوں سے سجاتے رہے۔تحصیل سپورٹس آفیسر ارسلان طاہر رامے نے چھوٹے بچوں کے کھیل کو سراہتے ہوئے ان کی خداداد صلاحتیوں کو نہایت شاندارقرار دیا اور کہا کہ وطن عزیز کے بچوں کو ان ایونٹس میں منفرد انداز میں کیھلتے ہوئے دیکھنا سپورٹس کے روشن مستقبل کی نوید ھے۔اور ہمیں یقین ھے کہ آج کے بچے کل کے سپر سٹار بن کر ملک کا پرچم عالمی سطح پر بلند کریں کریں گے بعد ازاں سپورٹس جمنیزیم ہارون آباد کو فعال ہوئے ایک سال مکمل ہونے پر تحصیل سپورٹس آفیسر ارسلان طاہر رامے نے لالہ محمد عالم
(انٹرنیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن)
ایڈوکیٹ راؤ غلام محی الدین رزاقی
(رہنما سوچ ویلفئیر فاؤنڈیشن)
ڈاکٹر محمد عمر اور ابنے سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا اور دعا کی