بھاولپور (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) عظیم بزرگ پیر سید غلام علی شاہ نقوی البخاری کے 44 واں سالانه عرس مبارک کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے ، عرس مبارک کا آغاز 5 اکتوبر 2024 بروز ہفتہ سے بستی پیر غلام علی شاہ چک نمبر 170 مراد ڈاہرانوالہ میں ہوگا جس کی صدارت سجاده نشین پیر سید خورشید افضل شاه نقوی البخاری کریں گے ، عرس مبارک میں خصوصی خطاب احمدکمال شاہ کریں گے عرس مبارک میں محفل نعت اور محفل سماع کا انعقاد بھی کیا جائے گا ، یاد رہے کہ اس عرس مبارک میں ہر سال دور دراز کے علاقوں سے ہزاروں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں ۔