
بھاولپور( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز اور
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب *مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر نئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر *محمد اکمل عمر سکھیرا* کی زیر نگرانی میں
ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے مختلف مقامات پر رکشہ سٹینڈ پر جا کر رکشہ ڈرائیوروں کو بریف کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس انتہائی ضروری ہے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنا قانونا جرم ہے آپ لوگوں کی سہولت کے لیے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے حکم کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے لائسنس
برانچ بہاولنگر میں علیحدہ کاؤنٹر بنا دیا گیا ہے جہاں ہر وقت آپ لوگوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کاعملہ موجود ہے آپ صرف اپنا اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور بالکل آسان طریقے بغیر انتظار کے بغیر قطار کے آٹو رکشے کا ڈرائیونگ لرنر لائسنس حاصل کریں اور جن رکشہ ڈرائیور حضرات کے پہلے سے لرنر لائسنس بنے ہوئے ہیں اور 42 دن پورے ہو چکے ہیں وہ بروز اتوار ڈرائیونگ لائسنس برانچ بمقام ڈسٹرکٹ جیل بہاول نگر تشریف لائیں اور اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔