چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں پروفیسر غضنفر محمود نے کہا ہے کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی لوگوں کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے اور آپ کی تعلیمات دنیا وآخرت دونوں کیلئے کامیابی کا منبع ہیں جبکہ آج کے مسلمان اللہ اور اس کے رسول کے احکامات و تعلیمات کو چھوڑ کر دینی و دنیاوی مشکلات و مسائل کا شکار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کالج کے جناح ہال میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ لوگ رسول اکرم کی تعلیمات اور سنت پر عمل پیرا ہوجائیں تو معاشرہ امن کا گہوارہ بن جائے گا۔تقریب سے پروفیسر گلبہار احمد ملکیرا،پروفیسر ڈاکٹر شہزاد بیگ مرزا،پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم،پروفیسر اعجازاحمد مہاروی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر طلبا نے تلاوت کلام پاک اور نعت پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔تقریب میں طلبا کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔آخر میں تقریب کے صدر پروفیسر گلبہار احمد ملکیرا نے امت مسلمہ میں اتحاد واتفاق اور پاکستان کی ترقی و خوشھالی کیلئے خصوصی دعا کرائی