بھاولپور( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
فورٹ عباس پولیس کی بڑی کامیابی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات کی لعنت پھیلانے والے بین الااضلائی منشیات فروش گینگ کے 8 ارکان منشیات کی بھاری کھیپ 14 کلو 440گرام چرس،1570گرام ہیرؤین سمیت اسلحہ ناجائز 9MMپسٹل اور 30بور بندوق بمعہ روند سمیت گرفتار ،مقدمات درج گینگ پابند سلاسل۔۔ فورٹ عباس تھانہ کے دبنگ ایس ایچ او انسپکٹر افضل بابر کھوکھر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے بین الاضلاعی گینگ کے 8 ارکان گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے.جن کے قبضے سے 14 کلو 440 گرام چرس اور 1570 گرام ہیرؤئن سمیت 9MM پسٹل،30 بور بندوق اسلحہ ناجائز بمہ روند برآمد مقدمات درج کرکے ملزمان کو پابند۔سلاسل کردیا۔فورٹ عباس تھانہ
کے دبنگ ایس ایچ او انسپکٹر افضل بابر کھوکھر کا میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ڈی پی او بھاولنگر نصیب اللہ خان کی طرف سے خصوصی ٹاسک پر اللہ پاک نے کامیابی دی اور منشیات فروشوں کے ان بین الاضلائی گینگ نے جنوبی پنجاب کے اضلاع میں منشیات کی لعنت کو پھیلانے کے لئے بڑا نیٹ ورک بنایا ہوا تھا جنکی گرفتاری کے لئے بڑے عرصے سے کوششیں جاری تھیں لیکن اللہ پاک نے ان کے حصے میں کامیابی لکھی تھی جس پر وہ اپنے پروردگار کے شکر گذار ہیں۔فورٹ عباس کے عوامی،سماجی،تجارتی حلقوں کی جانب سے فورٹ عباس تھانہ کے مثالی دبنگ SHO انسپکٹر افضل بابر کھوکھر کو اس بڑی کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ھے