کھاریاں (شاہد بیگ سے)محکمہ زراعت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر تحصیل سطح پر زراعت کو ترقی دینے کے لیے کسانوں کو مستقل مالی معاونت فراہم کرنے کا آغاز کر دیا،یہاں زراعت دفتر کھاریاں میں مسلم لیگ کے ضلعی راہنما چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کئے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرائے عالمگیر اطہر لطیف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کھاریاں ڈاکٹر علی اسد یوسف نے مشترکہ طور پر کسانوں کی میزبانی کی جبکہ زراعت آفیسر اشفاق احمد نے بنک آف پنجاب کے عملہ سے مل کر تمام منصوبوں میں کسانوں کو شامل کرنے کے مراحل سے گزارا۔اشفاق احمد نے مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا، کہ سب ڈویژن کھاریاں سے لگ بھگ آٹھ ہزار چھوٹے کاشتکاروں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔حکومت نے 143 کسانون کے کارڈ بھجوا دیے ہیں۔سب ڈویژن دفتر روزانہ کی بنیاد پر کارڈز جاری کرتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔