تحصیل گڑھی خیرو ڈاکوؤں اور رہزنوں کے رحم وکرم پر دوران واردات مزاحمت پر شہری ڈکیتوں کے ہاتھوں سخت تشدد کا شکار ایس ایس پی جیکب آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی قمبر علی لاشاری کے چہوٹے بہائی احسان لاشاری گزشتہ رات شہر سے گھر اپنی موٹر سائیکل پر واپس جارہے تھے کہ گڑھی خیرو تھانہ کے حدود جیکب آباد روڈ کری واہ کے مقام پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا رکھا تھا جب اس کو گن پوائنٹ پر روکا گیا اور اس سے نغدی موبائل موٹر سائیکل چھین کر جانے لگے تو احسان لاشاری نے مزاحمت شروع کردی جس پر ڈکیتوں نے کلاشنکوف کے بٹوں سے تشدد کرکے شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے زخمی حالت میں احسان لاشاری کو تعلقہ ہسپتال گڑھی خیرو لایا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کیا گیا ڈکیتی کی ان بڑھتے ہوئے وارداتوں نے شہریوں کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے سینئر صحافی قمبر علی لاشاری نے ڈی آئی جی لاڑکانہ ایس ایس پی جیکب آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے