ترنڈہ محمد پناہ ( جمشید صمد سومرو)
برائیلر مرغی کے نرخوں میں کمی کے باوجود
ترنڈہ محمد پناہ میں گراں فروشوں نے عوام کا کچومر نکال دیا افسران خواب خرگوش میں مبتلا مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ غائب عوام لٹنے پر مجبور شہریوں کا کمشنر بھاول پور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ۔کحچی محمد خان۔دہارے اوٹ۔بیٹ ظاہر پیر۔نوروالہ۔شہبازپور۔وگردونواح میں حکومتی ریٹ لسٹ عوام کے لئے مزاق بن کر رہ گئی ناجائز منافہ خوروں نے اشیا خردونوش بکرے کے گوشت,بڑا گوشت اور برائیلر مرغی کے گوشت کے من مانے ریٹ مقرر کیے ہوئے ہیں جو مارکیٹ کی ریٹ لسٹ سے اضافی نرخوں پر فروخت کرتے ہیں مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ہونے والی ریٹ لسٹ مطابق کوئی چیز دستیاب نہیں ذرائع نے بتایا کہ گراں فروشوں نے مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سمیت دیگر ملازمین سے گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے اورگاہکوں سے من مرضی کے ریٹ وصول کر کے لوٹ رہے ہیں شہریوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور شکیب سرور اپنی کوٹھی سے باہر نکلنا گوارہ نہیں کرتے وہاں بیٹھ کر ہی افسران کو ماموں بنا دیتے ہیں اور عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے شہریوں نے کمشنر بھاول پور اور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے