محمد پناہ ( جمشید صمد سومرو)
موٹروے پولیس بیٹ 22کے سی پی او محمد دانش اور انکی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے غریب محنت کش کے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی بکروں کو چوری ہونے سے بچالیا
۔تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمدپناہ کے علاقے مہند شریف سے رات کی تاریکی میں چوری ہونیوالے بکروں کو موٹروے پولیس بیٹ 22کے ڈی ایس پی محمد دانش اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے چوری ہونے سے بچالیا ۔موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر چور رات کی تاریکی میں بکرے کار میں لوڈ کررہے تھے کہ موٹروے پولیس نے مشکوک پاکر گاڑی روکی تو چور بکرے چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔موٹروے پولیس نے بکروں کو اپنی تحویل میں لےلیا اور بکروں کے اصل مالک کو ڈھونڈ کر بکرے انکے حوالے کردیے ۔غریب محنت کش نے موٹروے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا