ترنڈہ محمد پناہ ( جمشید صمد سومرو) خان بیلہ 22 روز گذر گئے شیدانی پولیس تین شہید پولیس ملازمین کے قاتل پکڑنے میں ناکام شہید ملازمین شیدانی پولیس کیلئے لاٹری بن گئے سینکڑوں افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر کے لاکھوں روپے پر فی کس رشوت وصول کر کے چھوڑنا معمول بن گیا SHO شیدانی نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے درخواست ، رٹ پٹیشن ، مقدمہ ہر کام کے الگ الگ نرخ مقرر تھانہ میں ٹائوٹ مافیا کا راج غریب سائلین رل گئے چٹی نہ دینے والوں کے جائز کام بھی کھڈے لائن شرفاء پولیس کے ناروا رویے سے خوف زدہ ڈی پی او رحیم یار خان آر پی او بہاولپور آئی جی پنجاب نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار نمبردار موضع لکھانی سابق کونسلر یونین کونسل خان بیلہ و امیدوار چیئرمین ٹائون کمیٹی خان بیلہ قاضی محمد صادق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ SHO شیدانی قیصر عباس نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے تھانہ میں چٹی دلالوں کا راج ہے غریب سائلین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں قاضی محمد صادق نے کہا کہ غریب سائلین سے ایک عام درخواست دینے کی چٹی 10 سے 20 ہزار طلب کی جاتی ہے جبکہ بڑے مقدمات میں چٹی لاکھوں روپے میں چلی جاتی ہے تھانہ میں چٹی دلالوں کا راج ہے قاضی محمد صادق کا کہنا تھا کہ خان بیلہ میں 7 جون کو پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے تین پولیس ملازمین کے قاتل22 روز گذرنے کے باوجود تاحال گرفتار نہ ہو سکنا شیدانی پولیس کی کارکردگی پر بد نما داغ ہے جبکہ تین پولیس ملازمین کی شہادت کا سانحہ SHO شیدانی کیلئے لاٹری نکلنے جیسا بن چکا ہے 22 روز کے دوران پولیس نے سینکڑوں مشکوک افراد کو گرفتار کیا جنہیں بھاری رشوت کے عوض رہا کیا گیا اور یہ گرفتاریوں اور رہائی کا سلسلہ تاحال جاری و ساری ہے قاضی محمد صادق کا مزید کہنا تھا کہ 7 جون کے بعد سے تاحال شہریوں کی شامت آئی ہوئی ہے شریف شہریوں اور تاجروں کو دن کے دورانئے میں ایلیٹ فورس کے اہلکاران بلاوجہ روک کر تضحیک آمیز انداز میں شناخت طلب کرتے ہیں اس دوران گالم گلوچ کا بے دریغ استعمال ہوتا ہے اس دوران کئی شریف شہریوں کی گاڑیوں کو دن کے اوقات میں روک کر فوراً گھیرا ڈال کر خطرناک انداز میں رائفلیں سیدھی کر کے ہیڈزاپ کرانے کے واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے قاضی محمد صادق نے ڈی پی او رحیم یارخان عمران احمد ملک آر پی او بہاولپور آئی جی پنجاب سے شیدانی شریف میں کرپشن کا بازار گرم ہونے کا نوٹس لیں نا اہل کرپٹ SHO شیدانی شریف کے خلاف آزادانہ تحقیقات کرائیں تاکہ انہیں تھانہ شیدانی میں جاری اندھیر نگری کا علم ہو سکے قاضی محمد صادق نے حکام بالا سے فوری طور پر SHO شیدانی کی تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا ..