رپورٹ۔محمدحسین سومرو
تفتیشی ٹیم تھانہ سعیدآباد نے تکنیکی بنیادوں پر ہاؤس رابری کا کیس حل کر کے سگی بہن کے گھر ڈکیتی میں ملوث 03 رکنی گینگ کے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی
مورخہ 2024-07-10 کو حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کے گھر میں 03 ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقد رقم 680000 روپے، طلائی زیورات 4 تولہ، موبائل فون اور لائیسنس یافتہ پستول لوٹ لئے تھے۔ *ایس ایس پی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث مدعی کے سالے محمد علی ولد نور محمد اور اس کے ساتھی عرفان خالد ولد خالد حسین کو گرفتار کر لیا *لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
ملزمان کے قبضہ سے لوٹا گیا موبائل فون اور پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔ *ایس ایس پی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
ملزمان کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں
ترجمان
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی