کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو)
اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث ملزمان ناجائز اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی
پہلی کاروائی میں تیمور اقبال ولد محمد نصیر نامی اسٹریٹ کریمنل کو ولیکا گراونڈ منگھوپیر روڈ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری ایک ضرب غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔
ملزم نے دوران انٹیروگیشن اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جبکہ ملزم اس سے قبل بھی درج زیل چار مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 999/2010 بجرم دفعہ 384/34 تھانہ سائیٹ اے
2. مقدمہ الزام نمبر 269/2020 بجرم دفعہ 506-B 337-H(ii) تھانہ سائیٹ اے۔
3. مقدمہ الزام نمبر 01/2023 بجرم دفعہ 324/34 تھانہ سائیٹ اے۔
4. مقدمہ الزام نمبر 02/2023 بجرم دفعہ 23(i)a تھانہ سائیٹ اے۔
جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث خالد خان ولد ظریف خان نامی ملزم کو ریڑھی چوک پٹھان کالونی سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 20 عدد پڑیاں آئس برآمد ہوئی۔
ملزم پیشہ ور عادی منشیات فروش ہے جوکہ اس سے قبل بھی درج زیل 06 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 218/2006 بجرم دفعہ 13-D تھانہ موچکو۔
2. مقدمہ الزام نمبر 934/2010 بجرم دفعہ 3/4 تھانہ سائیٹ اے۔
3. مقدمہ الزام نمبر 85/2012 بجرم دفعہ 380/454/511/6/9-A تھانہ سائیٹ اے۔
4. مقدمہ الزام نمبر 308/2021 بجرم دفعہ 454/457/380/34 تھانہ سائیٹ ہی۔
5. مقدمہ الزام نمبر 591/2021 بجرم دفعہ 380/457/34 تھانہ سائیٹ اے۔
6. مقدمہ الزام نمبر 773/2021 بجرم دفعہ 6/9-b تھانہ سائیٹ اے۔
ملزمان کو ایس پی سائیٹ ڈویژن زین رضا بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے انسپکٹر ایاز خان نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔