کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو)
پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزمان فرار۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں شیراز ولد علی بخش اور شامراز شاہ عرف شمروز ولد بہرام شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن کئی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔ جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے جبکہ فرار ساتھی ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔