رپورٹ ۔ محمد حسین سومرو ضلع ملیر کے تھانہ قائدآباد پولیس کا چوری شدہ اور غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ۔
پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ قائدآباد کی حدود سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کی شناخت قاسم ولد بختیار، ارسلان ولد سلیم، ارمان ولد اورنگزیب اور سفیر ولد عمر کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور رکشے کے انجن پارٹس، اور چوری شدہ اسپیئر پاڑس اور اسکریپ برامد ہوا۔
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کے وہ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں چوری شدہ اسکریپ کی خریدو فروخت میں بھی ملوث ہیں۔
قائدآباد پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔