کراچی : ( محمد حسین سومرو)
ملزم شوکت عرف شوکو کا نام متعدد IRs (آئی ار) اور مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھا۔ طارق الٰہی مستوئی
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے توحید کالونی پہاڑی کے قریب کاروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دونوں مسلح ملزمان کو بلا ضرب گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فونز، نقدی رقم اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان میں شوکت عرف شوکو ولد کریم اور احسن ولد نصیر شامل ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزم شوکت عرف شوکو عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔ طارق الٰہی مستوئی
1. مقدمہ الزام میں 260/2017 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ مومن آباد۔
2. مقدمہ الزام نمبر 410/2019 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ مومن آباد۔
3. مقدمہ الزام نمبر 369/2020 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ مومن آباد۔
4. مقدمہ الزام نمبر 38/2020 بجرم دفعہ 350/186/225/337 ت پ تھانہ مومن آباد۔
5. مقدمہ الزام نمبر 156/2020 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ مومن آباد۔
6. مقدمہ الزام نمبر 407/2020 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ پیرآباد۔
7. مقدمہ الزام نمبر 21/2021 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ مومن آباد۔
8. مقدمہ الزام نمبر 725/2021 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹیکس ایکٹ دفعہ تھانہ مومن آباد۔
9. مقدمہ الزام نمبر 737/2022 بجرم 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ دفعہ تھانہ مومن آباد۔
10. مقدمہ الزام نمبر 816/2022 بجرم دفعہ 4/5/8 گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ مومن آباد۔
11. مقدمہ الزام نمبر 544/2023 بجرم دفعہ 9(i)3B نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ مومن آباد۔