نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) جب تک بیٹے کے بدلے میں سات شر ڈاکو نہیں مار دیتا پٹکا نہیں پاؤں گا سردار خان کلپر بگٹی کا اعلان بلوچستان کے بلوچ سردار خان عرف خانو کلپر بگٹی اپنے سینکڑوں لاؤ لشکر کے ساتھ سندھ کے رونتی والے علاقے میں پہنچے ہوئے ہیں جبکہ شر علاقے سے غائب ہیں خانو کلپر نے کچے میں گھروں میں اپنی تصویریں نکال کر وائرل کر دی ہیں اس کا وچن ہے کہ بیٹے کے بدلے میں سات شر مار کر پھر ٹوپی اور پٹکا پہنوں گا بگٹی قبیلے کے لشکر کے ساتھ پنجاب پولیس اور مقامی سندھ پولیس کی مکمل سپورٹ ہے علاقے کے باقی بلوچوں میں سے کوئی بھی مزاحمت نہیں ہوئی ہے مزید ہزاروں بگٹی بلوچستان سے سندھ آرہے ہیں جب کہ کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی حکومت کے منہ پر تمانچہ ہے اور اسےحکومت نمٹتی تو بہتر تھا جب کہ کچھ کا خیال ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں نے ظلم کی انتہا کر رکھی تھی اب انہیں پتہ چلے گا کہ کیسے لوگوں کا بے گناہ قتل کیا جاتا ہے اب بگٹی ہی ان کچے کے ڈاکوؤں کو سبق سکھائیں گے پولیس کو تو ویڈیو بنا کر بڑا چیلنج کرتے تھے اور اب اپنے علاقے چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں اتنے دلیر ہو تو بلوچوں کا مقابلہ کرکے دکھاؤ وہ تمھے دن میں تارے دکھائیں گے سردار کے بیٹے کو مار کر شر ڈاکوؤں نے اپنی موت کو دعوت دے دی ہے اب یہ ان کی موت پر ہی ختم ہو گی بگٹی قبائل شر ڈاکوؤں پر بہت ہی بھاری پڑ گئے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ بگٹی قبیلے کے لوگوں نے اب تک چھ شر ڈاکوؤں کو مار چکے ہیں اور متعدد کو زخمی کر چکے ہیں اور مزید کاروائیاں جاری ہیں نہ جانے اس کا انجام واختتام کیا ہو گا جب کہ کچے کے علاقے میں چاروں طرف بگٹی قبائل کے لوگ گشت کرتے اور شر ڈاکوؤں کو ڈھونڈتے ہوئے نظر آتے ہیں کچے میں شر اور بگٹی قبیلے میں جھڑپیں جاری ہیں اور بلوچستان سے بگٹی قبائل کی آمد کا سلسلہ بھی زور شور سے جاری ہے